12

مکتب اہل بیت معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے بہترین درس گاہ ہے،علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 12447
  • 05 مارس 2021 - 10:36
مکتب اہل بیت معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے بہترین درس گاہ ہے،علامہ اشفاق وحیدی
تمام مذاھب کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے تاکہ اختلاف ڈالنے والے کے عزائم کو ناکام بنا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی اسلامی مرکز العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا کے مرکزی اجتماع سے نماز جمعہ کے خطبے میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ھم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ ہر شخص اسلام کا سفیر ہے
جس طرح استعماری طاقتیں اسلام کو بد نام کرنے میں سر گرم عمل ہے ان کا سدباب کرنا ہر اسلامی حکمران کا فرض ہے
تمام مذاھب کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے تاکہ اختلاف ڈالنے والے کے عزائم کو ناکام بنا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکیں
ان کا کہنا تھا کہ آج کوئی خطہ بھی محفوظ نہیں ہے ہر طرف دھشتگردی فرقہ واریت نسلی جنگ کے ذریعہ ھزاروں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا ہے ایسے ماحول میں دنیا کے سب ذمہ داروں حکمرانوں کو اپنا اپنا رول ادا کرنا ھو گا تاکہ انسانیت کا قتل عام رک سکے اور ایسے عناصر کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو اس قسم کے فعالیت میں ملوث ھیں
اشفاق وحیدی نے ایک بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ جو قوتیں دنیا میں قتل و غارت کی آڑ میں سیاست چمکا رہے ہیں ان کے خلاف مزاحمتی تحریک چلانے کی جائے اور اقوام متحدہ ایسی قوتوں کے خلاف فوری نوٹس لینا چاہے فلسطین یمن عراق افغانستان سوریا پاکستان جسے ممالک میں عوام کا بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے عالمی اداروں
اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ھوئے فوری اقدامات کریں اور جو طاقتیں ملوث ھیں ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12447