34

شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے، تنصر حیدر

  • News cod : 12657
  • 06 مارس 2021 - 19:19
شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے، تنصر حیدر
برسی کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہید باوفا تقی حیدر ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے آخری ہمسفر تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی صدر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی26 ویں برسی کی دو روزہ تقریبات کا آغاز شہید وفا تقی حیدر کے مرقد پر امامیہ اسکائوٹس کی سلامی سے ہوا۔

امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے امامیہ چیف اسکاوٹ تنصیر حیدر کی قیادت میں شہید وفا تقی حیدر کے مزار پر امامیہ کالونی شاہدرہ میں حاضری دی۔

امامیہ اسکاوٹس نے شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

اسکائوٹ سلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ چیف اسکائوٹ نے کہا کہ شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے اور انکی شہادت کے بعد ان کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ سلامی کی تقریب میں شہید وفا تقی حیدر کے بھائی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ امامیہ اسکائوٹس کل شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، بعد ازاں افکار شہداء سیمینار سے مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، اور ثاقب اکبر نقوی خطاب فرمائیں گے۔

برسی کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہید باوفا تقی حیدر ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے آخری ہمسفر تھے، انہوں نے اپنی جان اپنے دوست اور محبوب رہنما پر نچھاور کی، وقت شہادت انہوں نے اپنے بازو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے گرد پھیلا دیئے اور ان کے بازوں سفاک تکفیری قاتلوں کی گولیوں سے چھلنی ہوگئے،
بے شک شہید تقی حیدر غیور نوجوانوں کے لئے عملی نمونہ ہیں۔۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12657