وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی کے ایصال ثواب کیلئے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مسلسل دو روز مجلس و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی, ان مجالس فاتحہ خوانی میں صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی, مرکزی امام جمعہ والجماعت کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مفیدی اور ضلع کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علماء بھی موجود تھے.












