16

کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کر دیا جائیگا، آرمی چیف

  • News cod : 1292
  • 03 سپتامبر 2020 - 2:04
کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کر دیا جائیگا، آرمی چیف

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2 روزہ کراچی کے دورے پر شہر قائد کے […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2 روزہ کراچی کے دورے پر شہر قائد کے تاجروں نے ان سے سے ملاقات کی، جس میں تاجروں نے سندھ سرکار کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور اپنے مسائل بیان کیے۔ تاجروں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کوئی میگا پروجیکٹ اب تک مکمل نہیں ہوا۔ تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کہ بارش کی پیشگوئی کے باوجود سب ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے، مشکل حالات میں کسی صوبائی ادارے نے رسپانس نہیں دیا۔
آرمی چیف نے تاجروں کی شکایات سننے کے بعد مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرکے 3 سال میں شہر کو مکمل تبدیل کر دیا جائے گا، کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرینگے، کراچی کے پانی، سیوریج، سڑکوں اور تجاوزات کا مسئلہ حل ہو جائے گا، شہر قائد کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ آرمی چیف نے ملاقات میں بتایا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں بزنس کمیونٹی کو بھی نمائنگی دی جائے گی، جس کے بعد کراچی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جائے گا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1292