19

پاراچنار، تحریک حسینی کیجانب سے تین شعبان کے سالانہ اجتماع کے حوالے سے اجلاس

  • News cod : 13033
  • 10 مارس 2021 - 13:33
پاراچنار، تحریک حسینی کیجانب سے تین شعبان کے سالانہ اجتماع کے حوالے سے اجلاس
تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے 3 شعبان کو ہونے والے سالانہ عظیم الشان اجتماع کے سلسلے میں سینئر اراکین کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا، تحریک صدر مولانا عابد حسین جعفری کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کرم میں قومی و تنظیمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے 3 شعبان کو ہونے والے سالانہ عظیم الشان اجتماع کے سلسلے میں سینئر اراکین کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا، تحریک صدر مولانا عابد حسین جعفری کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کرم میں قومی و تنظیمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں تین شعبان کو منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس سالانہ اجتماع کو ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13033