9

 انسانوں کی خود شناسی تمام خیرات اور برکتوں کا سرچشمہ ہے،حجت ‌الاسلام و المسلمین فرحزاد

  • News cod : 1311
  • 03 سپتامبر 2020 - 2:33
 انسانوں کی خود شناسی تمام خیرات اور برکتوں کا سرچشمہ ہے،حجت ‌الاسلام و المسلمین فرحزاد

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق حجت ‌الاسلام و المسلمین حبیب‌الله فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ(سلام اللہ علیہا) قم میں محرم الحرام […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق حجت ‌الاسلام و المسلمین حبیب‌الله فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ(سلام اللہ علیہا) قم میں محرم الحرام کی 13 ویں رات کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوندعالم کا اپنے بندے پر راضی ہونا عالم ہستی کا اہم ترین امر ہے اور یہ امر انسان کی دنیا اور آخرت کی خوشبختی کا ضامن بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انسانوں کی خود شناسی تمام خیرات اور برکتوں کا سرچشمہ ہے اور خود فراموشی تمام آفتوں اور بدبختیوں کا مقدمہ ہے کیونکہ جو شخص اپنی صحیح شناخت حاصل کرے گا اور انسان کی خلقت کے حقیقی مقامات کو درک کرے گا درحقیقت وہ خدا کی شناخت حاصل کرلے گا۔
حرم حضرت فاطمہ معصومہ(سلام اللہ علیہا) قم کے خطیب نے کہا: عالم ہستی میں تمام جہان، موجودات اور نعمتیں انسان کے لئے خلق ہوئی ہیں اور انسان خدا کے لئے خلق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے: روایت میں آیا ہے کہ ملائکہ اہل بیت اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے خادم ہیں۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: انسان کو ان مقامات کی صحیح قدر جاننی چاہیے اور خدا کی بندگی کے راستے سے منحرف نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے آپ کو کم قیمت پر نہیں بیچنا چاہیے کیونکہ انسان کی خلقت قیمت خداوندعالم ہے۔لہذا انسان کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: دنیا ایک بدبودار مردار ہے اور اس کو چاہنے والے حیوانات کی طرح ہیں۔ انسان کو اس کو حاصل کرنے میں اپنی توانائیاں ضائع نہیں کرنی چاہیے بلکہ انسان کو ملکوتی راستے پر چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: انسان کو خدا کی حقیقی بندگی کرنا چاہیے۔ حضرت ابو ذر، مقداد اور سلمان فارسی اس حقیقی زندگی کے ذریعہ بلند مقامات تک پہنچے لیکن اس کے برعکس کچھ افراد نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت علی علیہ السلام کے گھر کو آ گ لگا دی اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو شہید کر دیا۔
حرم حضرت فاطمہ معصومہ(سلام اللہ علیہا) کے خطیب نے کہا: سورہ توحید کی صحیح تفسیر خدا کی ملکوتی حقیقت اور انسان کی خلقت کے راز سے پردہ اٹھاتی ہے کیونکہ سورہ توحید خدا کا تعارف ہے۔
انہوں نے کہا: خود شناسی کی بحث انتہائی اہم بحث ہے کیونکہ انسان کی تمام گمشدہ اشیاء اس راستے میں مل جاتی ہیں اور خود شناسی حقیقی خدا شناسی کی باعث ہے۔
حجت‌الاسلام و المسلمین حبیب‌الله فرحزاد نے آخر میں کہا: امام حسین علیہ السلام اپنے یار و  انصار کو توحید کی شناخت کرانا چاہتے تھے اور وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگئے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1311

ٹیگز