2

نوجوان صالح اور باکردار ہوں تو ملت مضبوط ہوتی ہے، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

  • News cod : 55364
  • 04 می 2024 - 19:33
نوجوان صالح اور باکردار ہوں تو ملت مضبوط ہوتی ہے، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی
مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر لاہور میں صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر میں صدر وفاق المدارش الشیعہ پاکستان علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر محمد اکبر نے علامہ سید ریاض حسین نجفی سے تنظیمی و قومی امور پر اہم گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ علامہ سید ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں، نوجوان صالح اور باکردار ہوں تو ملت مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنے اخلاقی امور پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم طلبہ کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس لئے تنظیمی عہدیداروں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، تنظیمی عہدیدار خود بھی اپنی تربیت کریں اور دوسروں کیلئے بھی اخلاقیات کے حوالے سے خصوصی دوروس کا اہتمام کریں۔ بعدازاں جے ایس او کے وفد نے بزرگ عالم دین مرحوم علامہ صفدر حسین نجفی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر کے ہمراہ وفد میں نامزد مرکزی امین منتظرین اسلم رضا، نامزد مرکزی چیف سکاوٹ مجتبی مھدی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل عباس بٹر بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55364

ٹیگز