پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، او آئی سی ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں۔
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے مل کر کام کریں، ہم خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے۔
انہوں نے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری قابل ستائش ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشت گردی کا سامنا ہے۔