8

عصر حاضر میں دشمن کی پہچان اور عوام کے حقوق کے لیے جد وجہد کرنا سیرت پیغمبر اسلام ص ہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 13313
  • 12 مارس 2021 - 16:23
عصر حاضر میں دشمن کی پہچان اور عوام کے حقوق کے لیے جد وجہد کرنا سیرت پیغمبر اسلام ص ہے، علامہ اشفاق وحیدی
مشکل حالات میں پیغمبر اسلام نے اللہ کے دین اور اسلام کے لیے تبلیغ کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی اسلامی مرکز العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا کے مرکزی اجتماع سے نماز جمعہ کے خطبے میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ  آج مسلمانوں کے درمیان رسول اللہ ص کے اخلاق اور ان کے بتائے ھوئے اصولوں کو اجاگر کرنا چاہیے. جو عناصر اسلام کے لبادے میں مسلمانوں میں اختلافی ماحول اور شدت پسندی کو ھوا دے رہے ھیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہی ہے در حقیقت وہ اسرائیل اور امریکہ کے آلہ کار ھیں
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عصر حاضر میں دشمن کی پہچان اور عوام کے حقوق کے لیے جد وجہد کرنا سیرت پیغمبر اسلام ص ہے.
آج استعماری طاقتیں کبھی پیغمبر اسلام کے کارٹون اور کبھی مقدس کتاب قرآن کریم کی توھیں کرتے ھیں جوکہ بیں الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور دھشت گردی کے مترادف ہے ایسے عناصر کے خلاف اقوام متحدہ کو ایکشن لینا چائیے
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو اسلام اور دین الہی کے ساتھ متمسک رہ کر طاغوتی حکمرانوں کا مقابلہ کر سکتے ھیں جو کہ جہاد اکبر ہے اسلام محمدی ص امن امان کے لیے بہترین چھتری ہےاس کے نیچے اکٹھا ھونا مسلم اُمّہ کی کامیابی ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13313