12

اسلام کے بغیر مسائل حل اور ملک ترقی نہیں کرسکتا، جماعت اسلامی

  • News cod : 13395
  • 14 مارس 2021 - 22:54
اسلام کے بغیر مسائل حل اور ملک ترقی نہیں کرسکتا، جماعت اسلامی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ لیڈرشپ کو اپنے کارکنان کیلئے مثالی نمونہ بننا چاہیے، ہر قسم کی لیڈرشپ کو ہمیشہ اپنے وقت، انا سمیت ہر قسم کی قربانی دینی پڑتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہی قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے ہے، اسلام کے بغیر مسائل حل اور ملک ترقی نہیں کر سکتا، ایمان لانے سے لے کر ہر تبدیلی میں نوجوانوں کا بڑ اکردار رہا ہے، نوجوان امت کا قیمتی سرمایہ اور جمعیت روشن مستقبل کی نوید ہے، نوجوانوں میں تعلیم کا شوق بڑھانے، تعلیمی اداروں میں پُرامن ماحول کے قیام اور نوجوانوں کی تربیت کرکے انہیں ملک و ملت کا پاسبان بنانے کیلئے جمعیت اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ناظم جمعیت سندھ فیضان بھٹی، جنرل سیکریڑی سعد قاضی اور صوبائی سیکریڑی اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ اللہ کے دین کا کام دنیا کا بڑا اور بہت اہم کام ہے، لیڈرشپ کو اپنے کارکنان کیلئے مثالی نمونہ بننا چاہیے، ہر قسم کی لیڈرشپ کو ہمیشہ اپنے وقت، انا سمیت ہر قسم کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں امت کے نوجوان کو بے راہ روی اور بے مقصد زندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ جمعیت نوجوانوں کو بیدار کرکے انہیں اپنے دین و تاریخ کے ساتھ جوڑے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ جمعیت تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ رہائشی یونٹ پر بھی توجہ دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13395