10

اسلام دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کا نام ہے، علامہ اشفاق وحیدی 

  • News cod : 13407
  • 15 مارس 2021 - 8:21
اسلام دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کا نام ہے، علامہ اشفاق وحیدی 
مظلوم کی صدا کی حمایت اور ظالم سے اظہار نفرت کرنا ہر مذھب کی اولین ترجیع ھونی چاہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے ملبرون میں کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہ چرچ کے دورہ پر کرسچن کمیونٹی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ھمیں مل جل کر مذھب کی خدمت کرنا چائیے عوامی مشکلات کے حل کے لیے اور اتحاد وحدت اور محبت کے پیغام کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہچانا چائیے.

مظلوموں محروموں کے حقوق کے حصول کے لیے مذھبی قائدین کو مل کر اقدامات کرنا ھوں گے
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ تمام مذاھب کے علماء پر مشتمل انٹرنیشنل کمیٹی ھونی چائے جو بین الاقوامی عوامی مسائل کے لیے آواز بلند کرے
آج ایسے ماحول کی اشد ضرورت ہے جس میں نفرت شرپسندی فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف منظم طریقہ سے آواز بلند ھو تاکہ ایسی قوتوں کی حوصلہ شکنی ھو سکے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13407