12

امام حسین عالی مقام تمام عالم انسانیت کے عظیم رہبر اور رہنما ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

  • News cod : 13543
  • 18 مارس 2021 - 10:15
امام حسین عالی مقام تمام عالم انسانیت کے عظیم رہبر اور رہنما ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
ہمیں باطل اور ظالم قوتوں کے خلاف قیام کا درس دیا ہے آپ نے 72 ساتھیوں کے ساتھ یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کیا اور اسے عبرتناک شکست دی

وفاق ٹائمز کی رپورت کے مطابق، جشن ولادت با سعادت امام حسین ؑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا  کہ امام حسین عالی مقام تمام عالم انسانیت کے عظیم رہبر اور رہنما ہیں جنہوں نے ہمیں باطل اور ظالم قوتوں کے خلاف قیام کا درس دیا ہے آپ نے 72 ساتھیوں کے ساتھ یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کیا اور اسے عبرتناک شکست دی۔ آج بھی اہل حق کے لئے نواسہ رسول امام حسین عالی مقام کا اسوہ اور کردار مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف درج مقدمات پر ہمیں تشویش ہے شریف شہریوں کے نام شیڈول فور میں درج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ شیعیان حیدر کرار کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ روکے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات جاری ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث اس ملک بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حضرت شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13543