16

قم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو رہائشی پرمٹ دینے کا اعلان

  • News cod : 14105
  • 24 مارس 2021 - 13:18
قم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو رہائشی پرمٹ دینے کا اعلان
ایران کے مقدس شہر قم میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی شہریوں اور تارکین وطن کو رہائش کا پروانہ جاری کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز- ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن عباس شیر محمدی نے پیر کی شام سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ قم میں دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی شہریوں اور تارکین وطن کو تین سے پانچ سال قیام کا پرمٹ جاری کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک قم میں سرمایہ کاری کرنے والے چھبیس غیر ملکی شہریوں کو رہائش کا پرمٹ جاری کیا جاچکا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن قم نے بتایا کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دیگر ملکوں کی طرح اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ سرمایہ کاری کا حجم ڈھائی لاکھ ڈالر سے کم کرکے ایک لاکھ ڈالر کردیا جائے۔

عباس شیر محمدی کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں دنیا کے ایک سو بائیس ملکوں کے دو لاکھ سے زائد شہری قانونی طور پر سکونت پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی شہریوں کی موجودگی ثقافتی روابط کومضبوط بنانے، درآمدات وبرآمدات کے فروغ نیز عالمی سطح پر ایران کے وقار کو بلند کرنے اور اسلام حقیقی کے ترویج میں موثر واقع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی رقم کے ذریعے قم میں مقیم چالیس ہزار غیر ملکی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران دس ہزار افغان مہاجرین کو مفت میڈیکل بیمہ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14105