10

عراق کو امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم

  • News cod : 14768
  • 03 آوریل 2021 - 17:54
عراق کو امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا مقصد بھی بغداد اور واشنگٹن کے مابین روابط پر نظر ثانی کرنا ہے۔

وفاق ٹائمز- عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے داعش کو شکست دی اور اب ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2003 کے بعد اس ملک میں جو صورتحال بنی اور جس طریقے سے فرقہ وارانہ فسادات ہوئے اور عراقی قوم کے مابین عدم مساوات اور غیر مساوی تقسیم کرانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے خانہ جنگی ہوئی اور نتیجے میں عراقی بے گھر ہوئے اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی جماعتیں امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں، جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14768