9

ایران چین معاہدہ خطے کے لیے خوش آیند ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

  • News cod : 14948
  • 06 آوریل 2021 - 10:15
ایران چین معاہدہ خطے کے لیے خوش آیند ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
سینیئر سینیٹر اور سینیٹ کی خارجہ امورکی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ سمجھوتے کو پورے خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

وفاق ٹائمز- ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے اور طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب تبدیل ہو رہا ہے۔

پاکستانی سینیٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان سمجھوتے کو خطے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی قریبی اور دیرینہ ہیں اور اسلام آباد کو تہران بیجنگ تعاون پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

چین کے ون روڈ بیلٹ پروگرام کے مقابلے میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی منصوبے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس نہ تو چین جیسی قیادت اور وسائل ہیں اور نہ ہی عالمی حالات اس وقت امریکہ کے حق میں ہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی دونوں سطح پر زوال کا شکار ہے اور بلاشبہ اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14948