15

نہج البلاغہ کا سرائیکی زبان میں ترجمہ شائع

  • News cod : 15049
  • 07 آوریل 2021 - 16:38
نہج البلاغہ کا سرائیکی زبان میں ترجمہ شائع
ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی سید جاوید بخاری نے پہلی بار سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کر دیا۔سید جاوید بخاری ایم اے اردو، ایم اے سرائیکی اور ایم اے فلسفہ ہیں، وہ پہلے سرائیکی سکالر ہیں جنہوں نے سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی سید جاوید بخاری نے پہلی بار سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کر دیا۔

سید جاوید بخاری ایم اے اردو، ایم اے سرائیکی اور ایم اے فلسفہ ہیں، وہ پہلے سرائیکی سکالر ہیں جنہوں نے سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کیا۔

اس عظیم کامیابی کے لئے سید جاویدبخاری نے زندگی کے 15 سال لگائے۔

سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ “کے ایل آر پبلشر لاہور” سے شائع ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے آپ کے دو اردو اور ایک سرائیکی کے شاعری مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں۔

سید جاوید بخاری کے آنے والے دنوں میں صحیفہ کاملہ، دیوان علی علیہ السلام اور دیوان حضرت ابو طالب علیہ السلام سرائیکی میں جبکہ نہج البلاغہ آسان ترین اردو میں بھی زیر طباعت ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15049