56

ہمیں اپنی سرخ تاریخ پر فخرہے، دہشتگرد ٹولے کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے،سوشل ایکٹیوسٹ گل زہرا کااعلان

  • News cod : 1528
  • 04 سپتامبر 2020 - 15:27
ہمیں اپنی سرخ تاریخ پر فخرہے، دہشتگرد ٹولے کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے،سوشل ایکٹیوسٹ گل زہرا کااعلان
حوزہ ٹائمز|معروف سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار سیدہ گل زہرا رضوی نے کہا ہے کہ ایک دہشتگرد کالعدم تنظیم کا سربراہ قتل و غارت کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ایک دہشتگرد تنظیم کا منتخب ایم پی اے اس کی تائید کر رہا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار سیدہ گل زہرا رضوی نے کہا ہے کہ ایک دہشتگرد کالعدم تنظیم کا سربراہ قتل و غارت کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ایک دہشتگرد تنظیم کا منتخب ایم پی اے اس کی تائید کر رہا ہے ۔ سپہ صحابہ کی اپنی تو کوئی اوقات نہیں ہے ، یہ تکفیری جن کی ایماء پر اچھل رہے ہیں ان کو سمجھنا چاہئے کہ نہ یہ اموی دور ہے نہ ہی شیعہ بیس سال پہلے والی کمزور قوم ہیں ۔ شیعہ ، پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں ہیں ، ایک بڑی طاقت ہیں ۔ ہماری عوامی طاقت کا ایک نظارہ آپ 2013 میں راولپنڈی کے چہلم کے جلوس میں دیکھ چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ ، پاکستان کا ایک اہم طبقہ ہے جسے قتل و غارت کے ذریعے خاموش نہیں کروایا جا سکتا نہ ہی زور زبردستی کے ذریعے عقائد سے پیچھے ہٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی تقیہ پر مجبور کیا جا سکتا ہے ۔ یہ جو فرقہ واریت کی فضا بنائی جا رہی ہے ، اس سے شیعوں کا نقصان کم ہو گا لیکن ملک کو مجموعی طور پر وہی ضیاء الحقی کوڑھ ہو جائےگا جو 80 کا بویا آج تک ہم کاٹ رہے ہیں ۔ اب تک شیعہ عوام و خواص نے فرقہ وارانہ امن کی کوششیں ہی جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ ہماری طرف سے بار بار یہی پیغام جاتا رہا کہ شیعہ و سنی پاکستان کے دو مضبوط بازو ہیں ، یہ تکفیری ہیں جو ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک طرف شیعہ ذاکرین کو بلا جواز ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف یہ قاتل دہشتگرد قتل عام کی دھمکیاں دینے کے باوجود آزاد ہیں ۔ شیعہ جلوسوں پر پتھرائو کیا جا رہا ہے اور پتھرائو کرنے والے قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں ۔ اس شر پسند طبقے کو قانونی جواب دیا جا رہا ہے ، اگر حالات بگاڑے گئے تو شیعوں کو اپنی سرخ تاریخ پر فخر ہے ۔ ہم سربلندی سے جان دینے کیلئے تیار رہینگے لیکن ان تکفیری امن کے دشمنوں کی دھمکیوں کے آگے ہار نہیں مانیں گے اور ان چوہوں کو ان کے بلوں یعنی جیلوں میں بھیج کر رہینگے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1528

ٹیگز