5

شھید باقر الصدر رح کی شھادت مکتب کی بیداری کا موجب بنی، ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 15280
  • 11 آوریل 2021 - 12:05
شھید باقر الصدر رح کی شھادت مکتب کی بیداری کا موجب بنی، ڈاکٹر سید محمد نجفی
شھید صدر کی شخصیت کو چند جھت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شھید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اھلبیتؑ کی دنیا میں مکمل نمائندگی کی وہ اپنے وجود میں ایک ملت تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شھید باقر الصدر کی شہادت کے موقع پر شھید کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی کوششیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ” شھید صدر کی شخصیت کو چند جھت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شھید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اھلبیتؑ کی دنیا میں مکمل نمائندگی کی وہ اپنے وجود میں ایک ملت تھے صدام کی حکومت نے شھید باقر الصدر کو شھید نہیں کیا بلکہ ایک ملت کو شھید کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شھید کی خصوصیات میں انکا اھلبیتؑ سے ایک خاص لگاو اپنی مثال آپ تھا اور قوم سے محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، علمی مقام کو دیکھیں تو ایک بلند پایہ عالم دین تھے اور شھید کو انقلاب اسلامی سے محبت تھی اور ان کی انقلاب کے حوالے سے کافی خدمات تھی ان سب خصوصیات نے شھید باقر صدر کو اعلی مقام بخشا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15280