9

ماہ صیام کا پہلا عشرہ “قرآن و خود سازی” کے عنوان سے منایا جائے گا، آئی ایس او پاکستان

  • News cod : 15413
  • 13 آوریل 2021 - 18:06
ماہ صیام کا پہلا عشرہ “قرآن و خود سازی” کے عنوان سے منایا جائے گا، آئی ایس او پاکستان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے لاہور میں خصوصی نشست میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں یونٹس و ڈویژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس کا انعقاد کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے لاہور میں خصوصی نشست میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں یونٹس و ڈویژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، اس لئے عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے حُب دنیا، فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس منعقد کئے جائیں گے۔

حسن عارف نے بتایا کہ ماہ تزکیہ تفس کی مقدس سعادتوں سے مستفید ہوتے ہوئے یونٹس میں تربیتی ورکشاپ ہوگی۔ ورکشاپ میں علماء کرام اخلاق، سیرت، احکام اور قرآنی موضوعات پر خصوصی دروس دیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15413