14

ایران میں تعلیمی سال کا آغاز، اسکول کھل گئے

  • News cod : 1581
  • 05 سپتامبر 2020 - 16:07
ایران میں تعلیمی سال کا آغاز، اسکول کھل گئے
حوزہ ٹائمز|اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت حسن روحانی کی جانب سے آئن لائن گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ طالبات اور اساتذہ کو خطاب بھی کیا۔
حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت حسن روحانی کی جانب سے آئن لائن گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ طالبات اور اساتذہ سے خطاب بھی کیا۔
اس سال کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر تعلیمی سال کا آغاز تقریبا دو ہفتے قبل ہی کر دیا گیا جس میں تمام تر طبی اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔
ایران بھر کے ایک لاکھ 10 ہزار اسکولوں میں اس سال ڈیڑھ کروڑ طلاب تعلیم حاصل کریں گے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1581

ٹیگز