9

عراق، امریکی ایئربیس پر ڈرون حملہ

  • News cod : 16397
  • 29 آوریل 2021 - 3:50
عراق، امریکی ایئربیس پر ڈرون حملہ
بغداد کے شمال میں 64 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کی "بلد" نامی ایئربیس پر زور دار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ ایک عراقی مزاحمتی گروہ نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر سوشل میڈیا پر اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

وفاق ٹائمز ، عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کی ایک ایئربیس پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں 64 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کی “بلد” نامی ایئربیس پر زور دار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ ایک عراقی مزاحمتی گروہ نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر سوشل میڈیا پر اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراقی چینل “صابرین نیوز” کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین کے پروردگار کے نام اور ہمارے امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت کی برکت سے بلد ایئربیس پر قابض امریکی فوجیوں کو ڈرون طیارے کی مدد سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ مطلوبہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف امریکیوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی رپورٹ نشر کی گئی ہے اور نہ ہی ہونے والے نقصان کی تفصیل بتائی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16397