6

مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے، پاکستان یونائیٹڈ بشپ فورم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

  • News cod : 16432
  • 30 آوریل 2021 - 0:03
مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے، پاکستان یونائیٹڈ بشپ فورم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
پاکستان میں موجود تمام اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائیں

وفاق ٹائمز ، پاکستان کی اقلیتی برادری قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتی ہے ، پاکستان یونائیٹڈ بشپ فورم کے بشپ گلفام جاوید اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی پریس کانفرنس۔

انہوں نے پاکستان میں موجود تمام اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائیں اور پاکستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات میں شریک ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں اس کے ساتھ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم القدس کے موقع پر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے تحت مقبوضہ فلسطین و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھی جائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16432