28

رہبر معظم انقلاب اسلامی کل براہ راست عوام سے خطاب کریں گے

  • News cod : 16492
  • 01 می 2021 - 15:49
رہبر معظم انقلاب اسلامی کل براہ راست عوام سے خطاب کریں گے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز اتوار 2 مئی کو یوم معلم کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اس خطاب کو کل اتوار کی شام ایران کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ، پاکستان کے 6:30 بجے اور ہندوستان کے 7 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے۔ اس روزکو ان سے منسوب کرنے کا مقصد ان کے مقام اور مرتبے کومزید بلند کرنا اور ان کی علمی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16492