10

عالمی یوم القدس پر یمن میں عظیم الشان ریلی/اتحادیوں کا ہوائی حملہ، 10 شہید و کئی زخمی

  • News cod : 16908
  • 08 می 2021 - 14:20
عالمی یوم القدس پر یمن میں عظیم الشان ریلی/اتحادیوں کا ہوائی حملہ، 10 شہید و کئی زخمی
 پوری دنیا کی طرح یمن کے ملسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پوری دنیا کی طرح یمن کے ملسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

تصویری رپورٹ|عالمی یوم القدس پر یمن میں عظیم الشان ریلی

اس ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا گیا تھا کہ محاصرہ کے باوجود فلسطین ہمارا مسئلہ ہے۔

اس مظاہرے کی ابتداء تلاوت کلام پاک اور یمن کے قومی ترانے کے ساتھ ہوئی۔

اس مظاہرے میں امریکہ مردہ باد، اسرائیل کینسر ہے، یوم القدس میں آئے ہیں قدس تیری حمایت جاری ہے، جیسے نعرے بلند کئے گئے۔

دوسری جانب فلسطینی شہریوں کے حق میں صیہونی جرائم کے خلاف یمن میں منعقد ہونے والی ایک “قدس ریلی” پر جارح سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے یہ ہوائی حملہ کل سہ پہر یمنی صوبے مأرب کے شمالی حصے میں کیا گیا ہے جبکہ عرب چینل المسیرہ کے مطابق السحاری گاؤں کے علاقے مجزر میں ہونے والے اس سعودی حملے میں دسیوں یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں تاہم مزید تفصیلات ہنوز موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری طرف انصار اللہ کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 7 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16908