13

اسرائیلی پرچم نصب کرنے پر ایران کے وزیرخارجہ کا احتجاج، ویانا کا دورہ منسوخ

  • News cod : 17340
  • 16 می 2021 - 12:12
اسرائیلی پرچم نصب کرنے پر ایران کے وزیرخارجہ کا احتجاج، ویانا کا دورہ منسوخ
محمد جواد ظریف نے ویانا میں وزارت خارجہ اور ایوان صدر پر غاصب اور جابرصیہونی حکومت کا پرچم نصب کئے جانے پر بطور احتجاج ویانا کا دورہ منسوخ کردیا۔

وفاق ٹائمز- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف یورپ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ سے اٹلی کے دارالحکومت روم پہںچ گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف روم میں اپنے قیام کے دوران ویٹیکن اور اٹلی کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔

محمد جواد ظریف ویانا کے دورے پر جانے والے تھے تاہم آسٹریا کی وزارت خارجہ اور ایوان صدر پر خودساختہ اسرائیلی ریاست کا پرچم نصب کئے جانے پر احتجاجا ویانا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

محمد جواد ظریف اس سے قبل شام سمیت قطر، عراق، عمان اور کویت کا دورہ کرچکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17340