16

ایرانی حوزہ علمیہ خواتین کی جانب سے قرآن اور پیغمبر اسلام کی توہین پر شدید مذمت

  • News cod : 1790
  • 10 سپتامبر 2020 - 14:10
ایرانی حوزہ علمیہ خواتین کی جانب سے قرآن اور پیغمبر اسلام کی توہین پر شدید مذمت
حوزہ ٹائمز| حوزہ علمیہ خواہران کی سربراہ ام کلثوم امیدی نے ایک بیان میں ، قرآن مجید کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ خواہران کی سربراہ ام کلثوم امیدی نے ایک بیان میں ، قرآن مجید کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انھوں نے کہا کہ کتاب وحی کی توہین ذلت آمیز اور شرمناک فعل ہے، یہ شرمناک عمل صیہونی اور امریکی اسلام دشمنی اور اسلامو فوبیا کا نتیجہ اور ان کے اسلام مخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے ،اس شرمناک فعل سے تمام مسلمانوں، اہل کتاب اور دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے اور بلا شبہ یہ گھناؤنی حرکت دین اسلام کے دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہے.

سربراہ حوزہ علمیہ خواہران نے کہا کہ دشمن پر دین اسلام کی سربلندی اور حقانیت گراں گزرتی ہے۔ حوزہ علمیہ شعبہ خواتین صوبہ ہمدان کی مرکزی انتظامیہ قرآن مجید کی توہین کیے جانے کی مناسبت سے، انسانی دنیا کے نجات دہندہ ، حضرت بقیت اللہ الاعظم امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں تعزیت کرتی ہے ، اس شرمناک ،مذموم اور شیطانی فعل سے نفرت کااعلان کرتے ہوئے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1790