23

پاکستانی عوام نے ہمیشہ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 1869
  • 12 سپتامبر 2020 - 14:14
پاکستانی عوام نے ہمیشہ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائيل غاصب کو […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائيل غاصب کو تسليم کر کے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امت مسلمہ اور فلسطين سے خیانت کی ہے جبکہ آل سعود اور نام نہاد امام کعبہ بھی غاصب اسرائيل کے تحفظ اور بقا کے لٸے قبلہ اول اور مسجد اقصی کا سودا کر چکے ہیں۔ امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر چپ کا روزہ توڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا اہم ملک ہے پاکستانی عوام نے ہمیشہ قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔ لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خاٸن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ تاکہ امت مسلمہ خاٸنوں کا تعاقب کرنے کی بجاٸے آپس میں الجھی رہے۔

انہوں نے کہا کہ قاٸد کے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم دھشت گرد اور تکفیری گروہ بیرونی امداد کے نتیجے میں ایک دفعہ پھر سرگرم ہو چکے ہیں اور انہوں بانی پاکستان حضرت قاٸد اعظم محمد علی جناح کی یوم وفات پر ان کے مسلک کو کافر کہہ کر توہین کی ریاستی ادارے اس مجرمانہ عمل کا فوری نوٹس لیں۔ پاکستان دشمن قوتیں ایک دفعہ پھر وطن عزیز کو فرقہ واریت اور دھشت گردی کی آگ میں جلانا چاہتی ہیں۔ محب وطن قوتیں متحد ہوکر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1869

ٹیگز