15

سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد

  • News cod : 18869
  • 22 ژوئن 2021 - 12:12
سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد
مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے حضرت امام علی موسی الرضا علیہ السلام نے جہاں اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعہ انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں طرز حکمرانی اور مختصر اقتدار کے توسط سے اجتماعی ذمہ داریوں اور صحیح حکمرانی کے انداز سے انسانیت کی رہنمائی کا سامان فراہم کیا آج بھی سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے ولادت امام رؤف علیہ السلام کے موقع پر کہاکہ حضرت امام علی موسی الرضا علیہ السلام نے جہاں اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعہ انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں طرز حکمرانی اور مختصر اقتدار کے توسط سے اجتماعی ذمہ داریوں اور صحیح حکمرانی کے انداز سے انسانیت کی رہنمائی کا سامان فراہم کیا آج بھی سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام علی رضا ؑ نے حکمرانی کو اسلام، دین اور عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ حکمرانی کے ذریعے یہ اہداف پورے نہیں ہوسکتے تو انہوں ایک لمحے کی تاخیر اور انتظار کیے بغیر حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تاکہ عوام اور خدا کے سامنے سرخرو رہ سکیں۔ اس عمل سے دنیا کے تمام حکمرانوں کو سبق ملتا ہے کہ وہ اقتدار کو فقط انسانیت اور اسلام کی خدمت کے لیے استعمال کریں اور اسی ہدف میں خلوص کے ساتھ کام کریں اگر وہ یہ ہدف حاصل نہ کر سکیں تو انہیں حکومت اور حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18869