3

صنعا کے لئے بشار اسد کا نیک خواہشات پر مبنی پیغام

  • News cod : 18933
  • 23 ژوئن 2021 - 22:23
صنعا کے لئے بشار اسد کا نیک خواہشات پر مبنی پیغام
یمن میں قیام امن اور ملت یمن کی مزید پیشرفت و ترقی سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز ، المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے نام ایک پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور یمن میں قیام امن اور ملت یمن کی مزید پیشرفت و ترقی سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بشار اسد نے اپنے پیغام میں یمنی عوام  کی جانب سے شامی عوام کی حمایت اور ان کے آزادانہ فیصلوں کی تعریف کی ہے  شامی صدر کا یہ پیغام یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی جانب سے صدارتی انتخابات میں بشاراسد کی کامیابی پرمبارک باد کے پیغام کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18933