8

تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لیے ایک بار پھر کمرکس لی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

  • News cod : 1918
  • 13 سپتامبر 2020 - 17:34
تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لیے ایک بار پھر کمرکس لی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے منڈی بہاو الدین میں شیعہ عزادار علمدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پیدا کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے منڈی بہاو الدین میں شیعہ عزادار علمدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پیدا کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت انتظامی اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لیے ایک بار پھر کمرکس لی ہے۔اگر کالعدم جماعتوں کو اسی طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا تو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لیے دی گئی ستر ہزار سے زائد قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی۔تاریخ شاہد ہے کہ شیعہ نسل کشی سے شروع ہونے والی دہشت گردی نے اس ملک میں ریاستی اداروں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر حملے کر کے ہزاروں بے گناہ اور معصوم افراد کے خون سے ہولی کھیلی۔اگر اس انتہا پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا تکفیریت کا پرچار اور کالعدم جماعتوں کے سرکردہ افراد کی طرف سے دی جانے والی ترغیب ہی ٹارگٹ کلنگ کا اصل محرک ہے۔اسے روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے علمدار حسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1918