10

فلسطینیوں کا مستقبل طے کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں ناقابل انکار ہیں،پاکستانی وزیر خارجہ

  • News cod : 2065
  • 18 سپتامبر 2020 - 22:32
فلسطینیوں کا مستقبل طے کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں ناقابل انکار ہیں،پاکستانی وزیر خارجہ
حوزہ ٹائمز|پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے ہرگز کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور پوری دنیا بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کرلے گی تو بھی پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا مستقبل طے کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں ناقابل انکار ہیں اور پاکستان بیت المقدس کی مرکزیت میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
اس سے انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے ہرگز کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور پوری دنیا بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کرلے گی تو بھی پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عوام نے بارہا مظاہرے کر کے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور ظالم صیہونیوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2065