وفاق ٹائمز ، شھید راہ حق مجاھد ملت قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی تیسویں برسی کی مناسبت سے قائد شھید کی عظیم شھادت کی یاد میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم شعبہ زائرین کی طرف سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ س دارالتلاوہ میں 5 روزہ پروگرام کے سلسلے میں آج 5 اگست 2021 بروز جمعرات، رات کو عظیم الشان اختتامیہ پروگرام منعقد ہوا۔
تلاوت کلام مجید کے بعد شہید حسینی کے شاگرد حجت الاسلام ثواب علی حیدری صاحب نے شہید کی یاد منانے کا فلسفہ، شہید کے افکار نسلوں تک پہنچانا ذکر کیا۔شہید کی زندگی کے 2 نکات ایک قیادت سے پہلے دوران تدریس کے پی کے میں شہید کی اجتماعی فعالیت جیسے مجالس۔ تربیتی و اخلاقی دروس، لوگوں کے درمیان شرعی قضاوت وغیرہ کا ذکر کرنے کے بعد دورران قیادت شہید کی اجتماعی سیاسی فعالیت کو ذکرکرتے ہوئے قران و سنت کانفرنسوں کو شہید کی بہترین حکمت عملی قرار دیا کیونکہ دشمن تشیع کو قرآن و سنت سے جدا متعارف کروانا چاہتا تھا مگر شہید نے انکے اس حربے کو ناکام بنایا۔ اسکے بعد قائد موجود علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور امام خمینی رح کی نظر میں شہید قائد کا مقام بیان کیا۔
پھر شہید کے بارے میں ترانہ پڑھا گیا۔
اسکے بعد حجت الاسلام والمسلمین سید جنت کاظمی صاحب نے بی بی سکینہ کے مصائب بیان کئے اور ناظم پروگرام جناب سید ناصر انقلابی نے کہا کہ شہید اکثر بی بی سکینہ کے مصائب پڑھتے تھے اور آپ کو ان سے خاص لگاو تھا۔
آخر میں مسوول دفتر حجت الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری صاحب نے جشنوارہ شہید حسینی کا افتتاح کیا اور پانچ دن فعالیت کرنے والے افراد اور انجمنوں منجملہ الاسوہ کا شکریہ ادا کیا اور دفتر کی طرف سے ھدایا سے نوازا۔
پروگرام دعای امام زمانہ اور نیاز کی تقسیم کے بعد اختتام کو پہنچا۔
قائد شھید کی یاد میں پانچ روزہ کانفرنس کا اختتامیہ عظیم الشان تقریب
قائد شھید کی عظیم شھادت کی یاد میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم شعبہ زائرین کی طرف سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ س دارالتلاوہ میں 5 روزہ پروگرام کے سلسلے میں آج 5 اگست 2021 بروز جمعرات، رات کو عظیم الشان اختتامیہ پروگرام منعقد ہوا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20665












