8

تل ابیب میں جاری مظاہرین نے نتن یاہو سے استعفے کا پر زور مطالبہ کیا

  • News cod : 2104
  • 21 سپتامبر 2020 - 21:00
تل ابیب میں جاری مظاہرین نے نتن یاہو سے استعفے کا پر زور مطالبہ کیا
تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے کئی دیگر شہروں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرے میں شریک لوگوں نے نتن یاہو کے استعفے کا پر زور مطالبہ کیا۔

تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے کئی دیگر شہروں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نتن یاہو کی مالی بدعنوانی، اور کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

صیہونی وزیر ا‏عظم نتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی کے چار مقدمات چل رہے ہیں۔

نتن یاہو صیہونی حکومت کے پہلے اعلی عہدے دار نہیں ہیں.

جنہیں بدعنوانی کے معاملات میں تفتیش کا سامنا ہے بلکہ اخلاقی اور مالی بدعنوانی صیہونی حکام کے درمیان ایک عام سی بات ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2104