12

مقبوضہ کشمیر میں “شیعہ عالم دین” گرفتار

  • News cod : 21276
  • 19 آگوست 2021 - 15:38
مقبوضہ کشمیر میں “شیعہ عالم دین” گرفتار
موصولہ اطلاع کے مطابق حجت الاسلام مولانا منظور احمد ملک(نولری) کو شب عاشورا نماز مغربین کے بعد بھارتی پولیس نے گھر سے اٹھا لیا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ و جماعت حجة السلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی نے مقبوضہ کشمیر کے ایک نامور عالم دین حجۃ السلام شیخ منظور حسین ملک کی بلاوجہ گرفتاری پر افسوس کرتے ہوئے کہا یہ خبر سن کر بہت افسوس ہوا کہ ہمارے عزیز حجۃ الاسلام شیخ منظور حسین ملک صاحب کو شب عاشورہ بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حجت الاسلام مولانا منظور احمد ملک(نولری) کو شب عاشورا نماز مغربین کے بعد بھارتی پولیس نے گھر سے اٹھا لیا ہے جب پولیس سے اس گھناؤنی حرکت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مولانا کی وجہ سے امن میں رخنہ پڑنے کا امکان ہے اس لئے مولانا کو مقامی پولیس اسٹیشن میں قید کردیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21276