5

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکے

  • News cod : 21555
  • 27 آگوست 2021 - 7:01
کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکے

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی […]

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے (سی این این) کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ابتدائی گیٹ کے باہر ہوا جہاں سیکڑوں کی تعداد میں افغان عوام ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جب کہ دوسرا دھماکا ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل کے باہر ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی۔ دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں 3 امریکی فوجی اہل کار بھی شامل ہیں۔ امدادی ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کے علاج اور لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔
سی این این کے مطابق دولت اسلامیہ نے کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ انہوں نے یہ دعوی اپنے ٹیلی گرام چینل پر دیئے گئے پیغام میں کیا ہے۔ شدت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے افغان اور امریکی فوجیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا۔
واضح رہے کہ امریکی دفاعی حکام کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان بم دھماکوں میں دولت اسلامیہ کے دہشت گرد ملوث ہیں
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر پہلا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی اہلکار اور شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دوسرا دھماکا ایبے گیٹ کے قریب ہی بارون ہوٹل کے باہر ہوا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21555