7

ڈاکٹر عارف علوی کا نوجوان نسل میں اخلاقیات کو فروغ دینے پر زور

  • News cod : 21604
  • 29 آگوست 2021 - 20:43
ڈاکٹر عارف علوی کا نوجوان نسل میں اخلاقیات کو فروغ دینے پر زور
کورونا وبا ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن اس نے کچھ مواقع بھی پیدا کئے۔ اس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی جدید ٹولز کو استعمال کرنے سے تعلیمی شعبے میں آن لائن کلاسوں کی راہ ہموار ہوئی

پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسکول اور کالج کی سطح پر نوجوان نسل میں اخلاقیات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں والدین اور اساتذہ کا کردار کلیدی ہے۔ سینٹ جوزف کانونٹ سکول کراچی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ادارے کی عمارت، جسے قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے، کو محفوظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن اس نے کچھ مواقع بھی پیدا کئے۔ اس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی جدید ٹولز کو استعمال کرنے سے تعلیمی شعبے میں آن لائن کلاسوں کی راہ ہموار ہوئی۔ اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کالج انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نوجوان لڑکیوں میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21604