29

دفتر حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی کے وفد کی علامہ شیخ محسن على نجفى سے ملاقات

  • News cod : 21780
  • 03 سپتامبر 2021 - 14:22
دفتر حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی کے وفد کی علامہ شیخ محسن على نجفى سے ملاقات
ملاقات میں مرجع عالی قدر کی طرف سے سلام وتہنیت پیش کی گئی اور باہمی امور اور خاص کر حوزہ علمیہ نجف اشرف میں پڑھائے جانے والا نصاب تعلیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

وفاق ٹائمز ، حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کے مکتب کےایک وفد نے جامعۃ الکوثر میں جناب سماحةالشیخ باقردام عزہ کی قیادت میں مفسر قرآن شیخ الجامعۃ علامہ محسن على نجفى دام ظلہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جناب علی نزی ، علامہ سید ذوالقرنین، علامہ سید عمران، اور شیخ ناصر جوادی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں مرجع عالی قدر کی طرف سے سلام وتہنیت پیش کی گئی اور باہمی امور اور خاص کر حوزہ علمیہ نجف اشرف میں پڑھائے جانے والا نصاب تعلیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کو اس عظیم اور مایہ ناز تعلیمی ادارہ کے نظام تعلیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اور جامعۃ الکوثر میں پڑھائے جانے والے مختلف موضوعات اور جامعۃ کے امتیازی خصوصیات کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

شیخ الجامعۃ نے حوزہ ہائ علمیہ کے درمیان وفود کے تبادلے کو خیر مقدم کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21780