11

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 21820
  • 04 سپتامبر 2021 - 10:50
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد
سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سیرت و کردار میں سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا، شجاعت و بہادری میں مولا علی علیہ السلام اور صبر و رضا میں امام حسین علیہ السلام کا عکس تھیں۔

وفاق ٹائمز ، منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ، محترمہ سدرہ کرامت صاحبہ نے کیا۔ اس موقع پر نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ انیلہ الیاس بھی موجود تھیں۔
شرکاء کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت نے واقعہ کربلا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے عظیم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سیرت و کردار میں سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا، شجاعت و بہادری میں مولا علی علیہ السلام اور صبر و رضا میں امام حسین علیہ السلام کا عکس تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی مضبوطی، حق پر استقامت سے ڈٹے رہنا اور باطل کو للکارنا، آج کی عورت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
بعد ازاں مرکزی وفد کی جانب سے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر سیالکوٹ کی پوری ٹیم بالخصوص ذکیہ محمود (ناظمہ ضلع سیالکوٹ) کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا کہ اس طرح کے اجتماعات نہ صرف عام خواتین میں اہل بیت اطہار کی محبت کو زندہ و جاوید کرنے کا باعث ہیں بلکہ آج کی عورت کو اہل بیت اطہار کے مضبوط اور جرآت مندانہ سیرت و کردار سے بھی روشناس کروانے کا سبب ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21820