وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی ایک ہزار سال کی تاریخ میں اسلام اور تشیع کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ نظام مرجعیت اور تقلید کے باعث دنیا بھر میں بسنے والے شیعہ ایک ہی نظام اور مرکزیت سے وابستہ ہیں۔ مرجع تقلید اور مجتہد جامع الشرائط میں اعلم اور دیگر شرائط تشیع کی صالح قیادت کی عکاس ہے جنہوں نے اپنے پاکیزہ کردار سے ہمیشہ تشیع کو سربلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں علم کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عالم کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔ علماء انبیاء کرام علیہم السلام کے وارث ہیں اور وہ معاشرہ سعادت اور فلاح کی منزل پا لیتا ہے جو جاھل کی بجائے عالم کی پیروی کرے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم نے نصف صدی سے زیادہ مذہب اور ملت کی خدمت کی۔ مذہب اور ملت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک مرجع تقلید عالم کی وفات سے عالم اسلام میں ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں مرجعیت کی طاقت سے خائف ہیں اور نظام مرجعیت کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ دینی مرجعیت اسلام کے اعلی اقدار کی محافظ اور اسلام دشمنوں کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ عراق کو داعشی دہشت گردوں کے مظالم سے نجات دلانے میں مرجعیت نے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ صد تحسین ہے۔
مدرسہ ارشاد الثقلین کندہ کوٹ کے زیر اہتمام مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم کی وفات کے موقعہ پر مجلس ترحیم کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں علم کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عالم کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔ علماء انبیاء کرام علیہم السلام کے وارث ہیں اور وہ معاشرہ سعادت اور فلاح کی منزل پا لیتا ہے جو جاھل کی بجائے عالم کی پیروی کرے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22191












