8

امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

  • News cod : 22267
  • 11 سپتامبر 2021 - 1:13
امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
وطن دشمن قوتیں ملکی سالمیت سے نہ کھیلیں کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت یہاں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں

وفاق ٹائمز ، خطیب مسجد باب العلم کراچی حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی فضاء ہم سب کے مفاد میں ہے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نفرتوں اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس سے گریز کیا جائے اور اسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے کہ ہم پر امن ماحول میں اپنی زندگیاں گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن دشمن قوتیں ملکی سالمیت سے نہ کھیلیں کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت یہاں افراتفری پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس وقت ہمارا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک ہم سب نے مل کر بنایا اور اسکی تعمیر و ترقی بھی ہم ہی کو کرنی ہے لہٰذا بہتر تو یہ ہوگا کہ سب مل کر کام کریں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان نفرتوں کی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عوامل کا محاسبہ کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22267