6

روز اربعین امام حسینؑ یزیدیت شکنی کا دن ثابت ہو گا ،محترمہ سائرہ ابراہیم

  • News cod : 22837
  • 26 سپتامبر 2021 - 20:56
روز اربعین امام حسینؑ یزیدیت شکنی کا دن ثابت ہو گا ،محترمہ سائرہ ابراہیم
علامہ راجہ ناصرعباس کی کال پر ملک بھر سمیت گلگت میں ملت تشیع اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی،

وفاق ٹائمز، پاکستان بھر سمیت گلگت بلتستان میں بھی تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے لئے آگاہی مہم جاری ہے، مرکزی سیکٹرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جو ذیادتیاں ملت تشیع کے ساتھ پورے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں کی گئیں ہیں اس کا جواب اربعین پر دیا جائےگا۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی کال پر ملک بھر سمیت گلگت میں ملت تشیع اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، گلگت میں اربعین جلوس پر دیئے جانے والے دھرنوں کے لئے رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دشمن کی سازش انشااللہ ملت تشیع متحد ہو کر ناکام بنائے گی اور اپنے قائد ین کا ساتھ آخری سانس تک دیں گے۔

انہوں نے کہا کے عصر حاضر کا یزید جتنا طاقتور نظر آتا ہے اتنا ہی اندر سے کمزور ہے وہ ہماری یکجہتی سے ڈرتا ہمیں توڑنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرے گا ۔انہوں نے کہا کے ہم پورے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تشیع کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان میں جہاں بھی مقیم ہیں اپنےقائدین کی آواز لبیک کرتے ہوئے اربعین پر گھروں سے باہر نکلے اور دشمن کو دکھا دیں کہ تشیع وہ قوم ہے جو اگر متحد ہو جائے تو کسی طاقت کو بھی تخت سے زمیں پر لاسکتی ہے، عصر حاضر کا یزید تاریخ ضرور دیکھ لے جب بھی ضرورت پڑی عوام نے اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہا ہے اور بڑی بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کے ملک خداداد پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اسے مسلکی بنیادوں پر تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کے ہمیں اپنے قائد وحدت کے فرمان پر وحدت کا پرچم تھامے اٹھنا اور عصر حاضر کے یزید کو نیست و نابود کرنا ہے اربعین کا دن یزیدیت شکنی کا دن ثابت ہو گا اور عصر حاضر کے یزید سے اپنے حقوق چھین کے لیں گے۔ انہوں نے کہا انشااللہ ہمیشہ کی طرح قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت میں یہ حقوق کی لڑائی بھی جیت کے رہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22837