6

عراق میں آج ‏عام انتخابات، پولنگ جاری

  • News cod : 23348
  • 10 اکتبر 2021 - 11:59
عراق میں آج ‏عام انتخابات، پولنگ جاری
عراقی عوام آج پانچویں پارلمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔آج کے انتخابات میں عراقی عوام 329 نمائندوں کا انتخاب کرے گی اور یہ نمائندے نئے وزیر اعظم اور نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز|عراقی عوام آج پانچویں پارلمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔

آج کے انتخابات میں عراقی عوام 329 نمائندوں کا انتخاب کرے گی اور یہ نمائندے نئے وزیر اعظم اور نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔

عراق میں عام انتخابات میں 3249 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 951 خاتون امیدوار ہیں۔

عراق میں آج ہو رہے عام انتخابات میں 329 کرسیوں کے لئے 21 سیاسی دھڑوں کے درمیان رقابت ہو رہی ہے جبکہ انتخابات میں شامل پارٹیوں کی تعداد 167ہیں جس میں 58 پارٹیاں دھڑے کی شکل میں شامل ہوئی ہیں۔

عراق کی 4 کروڑ کی آبادی میں 2 کروڑ 50 لاکھ لوگ حق رائے دہی رکھتے ہیں۔

مختلف شخصیتیں اور گروہ، عوام سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

آیت اللہ سیستانی نے ایک بیان میں سبھی لوگوں سے ذمہ داری و ہوشیاری کے ساتھ انتخابات میں شامل ہونے کی اپیل کے ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ انتخابات حالانکہ نقص سے خالی نہیں ہیں، لیکن ملک کو ایسے مستقبل کی طرف لے جانے والا سب سے پر امن راستہ ہیں جو ماضی سے بہتر ہوگا اور ملک کو سیاسی تعطل سے بچائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23348