9

شیخ الازہر مصر، عراق کے دورہ کے دوران آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور حرم حضرت علیؑ میں نماز پڑھیں گے

  • News cod : 23360
  • 10 اکتبر 2021 - 12:46
شیخ الازہر مصر، عراق کے دورہ کے دوران آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور حرم حضرت علیؑ میں نماز پڑھیں گے
رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر احمد الطیب حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں نماز پڑھیں گے اور آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات بھی کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الازہر کے ذرائع نے شیخ الازہر احمد الطیب کے عنقریب عراق کے دورہ کی خبر دی ہے۔

جامعۃ الازہر کے ذرائع کے مطابق شیخ الازہر عنقریب عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے اور وہ عراق کے دورے کے دوران نجف اشرف بھی جائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر احمد الطیب حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں نماز پڑھیں گے اور آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے سنی وقف بورڈ کے ایک وفد نے مصر میں شیخ الازہر سے ملاقات کی تھی اور انہیں عراق کے دورے کی دعوت دی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23360