10

مرجعیت نجف اشرف کی طرف سے آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام

  • News cod : 23406
  • 12 اکتبر 2021 - 6:27
مرجعیت نجف اشرف کی طرف سے آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام
مرجعیت نجف اشرف نے مشترکہ طور پر حرم امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام میں مرجع عالیقدرحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام کیا

وفاق ٹائمز، مرجعیت نجف اشرف نے مشترکہ طور پر حرم امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام و مرقد استاد المراجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم خوئی طاب ثراہ کے جوار میں مسجد خضراء میں مرجع عالیقدرحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا اہتمام کیا جس میں حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اور مراجع نجف اشرف کے دفاترکےنمائندوں، علماء، اساتذہ ،طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عراقی قبائل کےسربراہان اور مومنین نے شرکت فرمائی۔

فرزند مرجعیت حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجع حکیم طاب ثراہ اپنےافکار،اپنے منھج  کے ذریعہ تربیت شدہ اساتذہ اور طلاب کے ذریعہ ہمیشہ ہمارے درمیان باقی رہیں گے بلکہ پوری امت مسلمہ اورعراقیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23406