6

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، میجر جنرل باقری

  • News cod : 23523
  • 14 اکتبر 2021 - 8:16
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، میجر جنرل باقری
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ایرانی چیف کےدورے سے دفاعی تعاون کا نیا باب شروع ہو گا، دونوں ممالک کا قومی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف ہے، دونوں ممالک میں فوجی، سٹریٹیجک تعاون کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز، اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی افغانستان کے تناظر میں صورت حال اور انسداد دہشت گردی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ باہمی فوجی رابطوں کو مزید فروغ اور وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے مشترکہ سرحدوں کو دوستی اور امن کی سرحد قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل قدر ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ایرانی چیف کےدورے سے دفاعی تعاون کا نیا باب شروع ہو گا، دونوں ممالک کا قومی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف ہے، دونوں ممالک میں فوجی، سٹریٹیجک تعاون کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23523