16

افغانستان میں جاری دھشت گردی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

  • News cod : 23764
  • 17 اکتبر 2021 - 17:03
افغانستان میں جاری دھشت گردی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں زبردست احتجاجی مظاہرہ
افغانستان میں جاری شیعوں کی قتل کے خلاف آج صبح ایران کے معروف دینی درسگاہ مدرسہ فیضیہ میں علماء اور طلاب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق،افغانستان میں جاری شیعوں کی قتل کے خلاف آج صبح ایران کے معروف دینی درسگاہ مدرسہ فیضیہ میں علماء اور طلاب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس احجاجی مظاہرے میں امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور آیت اللہ اراکی سمیت حوزہ علمیہ قم کے اساتیدِ، علماء و طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں شرکاء نے ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرنے کے لیے اللہ اکبر ، امریکہ عدوّ اللہ ، اسرائیل عدوّ اللہ ، مردہ باد امریکہ ، مردہ باد امریکی داعش ، مردہ باد اسرائیلی داعش سمیت مختلف قسم کے نعرے لگائے۔

اس احتجاجی پروگرام میں خطباء نے مظلوم افغانستانی شیعوں کے نماز جمعہ کے موقع پر دردناک اور مظلومانہ شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمنانِ اسلام کی طرف سے تفرقہ اندازی کی مذموم سازش قرار دیا۔

ایرانی دنی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں افغانستان میں جاری دھشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مقریرین نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کا یہ اجتماع دشمنوں کے لئے پیغام ہے کہ حسینیت اور انقلاب اسلامی کا راستہ نہیں روک سکتا چونکہ اس راستے کی تعلیم ہمیں امام حسین علیہ السلام نے دی ہے تاکہ ہم اپنے الہی مقصد تک پہنچ سکیں لہذایہ قتل و کشتار ہمیں اس مقاومت کے راستے سے نہیں روک سکتے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23764