14
نئی ٹیسٹنگ کٹ صرف 45 منٹ میں وائرس کا پتہ لگا لیتی ہے

نئی ٹیسٹنگ کٹ صرف 45 منٹ میں وائرس کا پتہ لگا لیتی ہے

  • News cod : 2468
  • 04 اکتبر 2020 - 16:10
نئی ٹیسٹنگ کٹ صرف 45 منٹ میں وائرس کا پتہ لگا لیتی ہے
خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس کا تیز اور حساس پتہ چلانے کے لیے نیا طریقہ استعمال کیا، یہ طریقہ روایتی پی سی آر کے طریقہ کار سے تیز ہے۔ ٹیسٹنگ کٹ کیلیے کسی قسم کے جدید آلات کی ضرورت نہیں۔کیونکہ کٹ مریض میں براہ راست کرونا وائرس کا پتہ لگاتی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی. نے پورٹیبل کرونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کی ہے. جس کا حجم اسمارٹ فون کے برابر ہے۔
خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسکالرز کی تیار کردہ پورٹیبل کرونا ٹیسٹنگ کٹ 45 منٹ کے اندر رپورٹ دیتی ہے۔

کٹ میں پی سی آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، یہ ٹیکنالوجی مؤثر اور برق رفتار ہے۔ نئی ٹیسٹنگ کٹ صرف 45 منٹ میں وائرس کا پتہ لگا لیتی ہے۔

پی سی آر ٹیسٹنگ ہمیشہ انتہائی درست ہوتی ہے اور وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ ترین معیار میں اس کا استعمال پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس کا تیز اور حساس پتہ چلانے کے لیے نیا طریقہ استعمال کیا، یہ طریقہ روایتی پی سی آر کے طریقہ کار سے تیز ہے۔ ٹیسٹنگ کٹ کیلیے کسی قسم کے جدید آلات کی ضرورت نہیں۔کیونکہ کٹ مریض میں براہ راست کرونا وائرس کا پتہ لگاتی ہے۔ فی الحال یہ کٹ کلینیکل توثیق کے مرحلے میں ہے۔ اس سے نہ صرف تیز رفتار ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے بلکہ یہ سستی بھی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2468