7

حرم امام رضا(ع) سےوابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائي

  • News cod : 25663
  • 22 نوامبر 2021 - 12:18
حرم امام رضا(ع) سےوابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائي
حرم مطہر کی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹرعلی ضرابی نے بتایا کہ یہ سسٹم کتب خانوں کے جامع اور مربوط نظام اور منیجمنٹ کی نفی نہیں کرتا بلکہ تکراری کاموں سے اجتناب اس سٹم کے فوائد میں سے ہيں

وفاق ٹائمز،حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر کی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹر سسٹم کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ حرمِ امام رضا(ع) کے کتب خانوں کا جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم ایک ایسا مکمل سافٹ وئیر ہے جس میں منیجمنٹ کے ماخذ ، کتب خانوں کا نظام اور آرکائیو وغیرہ تمام بین الاقوامی معیارات پر مبنی ہیں۔ اس سسٹم کے افتتاح سے مرکزی لائبریری کے تمام حصے،دستاویزاتی سینٹرز اور57 دوسرے کتب خانوں کو مشترکہ اور باہمی طور پر آپریٹ کیا جاسکے گا ۔ اسی طرح آستان قدس رضوی سے وابستہ تمام ثقافتی، اقتصادی ادارے اور یونیورسٹیاں بھی بھی اس نظام کو اپنی لائبریریوں کے وسائل کو منظم کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں ۔
حرم مطہر کی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹرعلی ضرابی نے بتایا کہ یہ سسٹم کتب خانوں کے جامع اور مربوط نظام اور منیجمنٹ کی نفی نہیں کرتا بلکہ تکراری کاموں سے اجتناب اس سٹم کے فوائد میں سے ہيں
انہوں نے کہا کہ منظم طریقے سے شائقین اورمخاطبین کو خدمات فراہم کرنا بھی اس سسٹم کے استعمال کا فائدہ ہے۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی مالک رحمتی نے بھی اس موقع پر کہاکہ سائبراسپیس کی وسعت کے پیش نظر اس سسٹم کے ذریعہ کتابیں اور اہم مفاہیم کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اس سسٹم کے ذریعہ سامعین کی بیداری اور بصیریت کی سطح کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر کو صحت کے زمرے میں بیک وقت تین شعبوں پر توجہ دینی چاہیے؛جسمانی صحت جو کہ غذائیت اور ورزش وغیرہ سے حاصل ہوتی ہے، دوسرا شعبہ روحانی و معنوی صحت کا ہے جسے عبادت اور اہلبیت (ع) سے توسل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے اور تیسرا شعبہ فکری صحت کا ہے جس میں کتاب اور کتابوں کے مطالعہ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی مرکزی لائبریری میں خطی کتب اور لیتھوگرافی کتابوں کے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارنسخے موجود ہیں جبکہ مطبوعہ کتب کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں 57 کتب خانے حرم مطہر کی انتظامیہ کی نگرانی میں عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25663