آستان قدس رضوی

04دسامبر
قرآنی تعلیمات و ثقافت کے فروغ کے لئے آستان قدس رضوی کی سنجیدہ کاوشیں

قرآنی تعلیمات و ثقافت کے فروغ کے لئے آستان قدس رضوی کی سنجیدہ کاوشیں

نائب متولی نے آستان قدس رضوی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی میں قرآنی سرگرمیوں کی توسیع علمی بنیادوں پر انجام دی جا رہی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آستان قدس رضوی کی تمام سرگرمیوں میں قرآن کریم کو محور و مرکز قرار دیا جائے ۔

30آگوست
چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل کربلا مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی

چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل کربلا مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی

آستان قدس رضوی جو کہ ہر سال سرحدی مقامات اور پیدل سفر کرنے والے زائرین کے راستوں پرموکب لگا کر زائرین کی میزبانی میں شریک ہوتا ہے اس سال اس کی جانب سے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ عام افراد اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے بھی زائرین کی میزبانی میں شریک ہو سکتے ہیں۔

28آگوست
آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایران اور عراق پہنچنے والے ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایران اور عراق پہنچنے والے ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے تعاون سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر،صوبہ خراسان رضوی میں دوغارون بارڈر پر،صوبہ گیلان میں آستارا را بارڈرپر،صوبہ اردبیل میں بیلہ سوار بارڈر پر،مغربی آذربائیجان میں تمرچین بارڈر پر،صوبہ کرمانشاہ میں خسروی بارڈر پر اور صوبہ خوزستان میں شلمچہ اور چذابہ بارڈر پر ایرانی اور غیرملکی زائرین منجملہ افغانستانی اور پاکستانی زائرین کے لئے موکب لگائے گئے ہیں جہاں پر زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

07ژوئن
فلسطینی اور لبنانی علمائے کرام کے وفد کا آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کا دورہ

فلسطینی اور لبنانی علمائے کرام کے وفد کا آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کا دورہ

یہ وفد جو کہ حضرت امام خمینیؒ کی 33ویں برسی میں شرکت کے لئے ایران آيا تھا ، مشہد مقدس پہنچنے پرحضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا اور اس دوران آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری سے بھی ملاقات کی۔

15می
آستان قدس رضوی کی نئی اور غیرمعمولی لائبریری کا افتتاح

آستان قدس رضوی کی نئی اور غیرمعمولی لائبریری کا افتتاح

حجت الاسلام حسینی نے 9000 مربع میٹر پر تأسیس ہونے والے عظیم خزانے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہرین کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عظیم خزانے میں آئندہ پچاس سالوں تک ایک کروڑ معلوماتی ذرائع کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

05فوریه
رضوی ہاسپٹل ایران کے دس سب سےاعلی ہسپتالوں کی فہرست میں شامل

رضوی ہاسپٹل ایران کے دس سب سےاعلی ہسپتالوں کی فہرست میں شامل

قابل ذکر ہے کہ رضوی ہسپتال ایران کا واحد ہاسپٹل ہے جو کینیڈا کا سب سے قدیمی اور اہم سرٹیفیکٹ ACI(ایکریڈیشن۔ کینڈا انٹرنیشنل) رکھتا ہے اور اس کے علاوہ غیرملکی مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر جرمنی سے TEMOS سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکا ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی باشندے اور زائرین و سیاح علاج و معالجہ کے لئے رضوی ہسپتال آتے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر مریض زنانہ امراض ، ہارٹ سرجری، کینسر اور آنکھوں کی امراض کے علاج کے لئے اس اسپتال میں آتے ہیں

29دسامبر
حضرت عیسیٰ(ع) کی شخصیت پر قرآن و انجیل کی روسے علمی ویبنار کا انعقاد

حضرت عیسیٰ(ع) کی شخصیت پر قرآن و انجیل کی روسے علمی ویبنار کا انعقاد

حرم امام رضا(ع) سے وابستہ ادارہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت عیسیٰ(ع) کی شخصیت پر قرآن و انجیل کی رو سے علمی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

08دسامبر
150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر امام رضا (ع) میں اجتماعی شادی

150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر امام رضا (ع) میں اجتماعی شادی

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے وابستہ ادارے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکزِخواتین و خاندانی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژبرد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان شادی شدہ جوڑوں کو حرم مطہر کے دارالہدایہ رواق میں منعقدہ تقریب میں دعوت دی گئی اور انہيں قرآن کریم اور دیگر تحفے ہدئے کے طور پر دئے گئے

22نوامبر
حرم امام رضا(ع) سےوابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائي

حرم امام رضا(ع) سےوابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائي

حرم مطہر کی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹرعلی ضرابی نے بتایا کہ یہ سسٹم کتب خانوں کے جامع اور مربوط نظام اور منیجمنٹ کی نفی نہیں کرتا بلکہ تکراری کاموں سے اجتناب اس سٹم کے فوائد میں سے ہيں