10

150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر امام رضا (ع) میں اجتماعی شادی

  • News cod : 26221
  • 08 دسامبر 2021 - 10:51
150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر امام رضا (ع) میں اجتماعی شادی
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے وابستہ ادارے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکزِخواتین و خاندانی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژبرد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان شادی شدہ جوڑوں کو حرم مطہر کے دارالہدایہ رواق میں منعقدہ تقریب میں دعوت دی گئی اور انہيں قرآن کریم اور دیگر تحفے ہدئے کے طور پر دئے گئے

وفاق ٹائمز، رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے پچھلے چار برسوں سے ’’رضوی طرز زندگی‘‘ کے عنوان سے یہ پروگرام چل رہا ہے،اس پروگرام کا مقصد ؛ آستان قدس رضوی اورعوامی تنظیموں اورفلاحی اداروں کے تعاون اور توانائیوں کو بروئے کارلاتے ہوئے نئے شادی شدہ جوڑوں کی زندگی کو مستحکم اور بہتر بنانا ہے یہ سلسلہ زائرین و مجاورین کے لئے جاری و ساری رہے گا۔
شادی کی اس تقریب میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں فلاحی اداروں سے وابستہ اور مشہد مقدس کے مضافات میں بسنے والے غریب افراد کے علاوہ مقیم تارکین وطن بھی شامل تھے۔
محترمہ فاطمہ دژبرد نے اس پروگرام سے مستفید ہونے والے تارکین وطن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا پہلا مرحلہ پچھلے سال اجرا کیا گیا جس میں تارکین وطن کے 100 جوڑوں نے شرکت کی تھی اور اس بار دوسرے مرحلہ میں ثقافتی و فلاحی مرکز تبیان کے تعاون سےمشہد مقدس کے مضافات میں مقیم تار کین وطن کے 150 ضرورتمند جوڑوں نے شرکت کی ، یہ نئے شادی شدہ جوڑے مشہد مقدس کے شہید رجائی ٹاؤن،شہید باہنرٹاؤن،مہرآباد،پنجتن اور التیمور وغیرہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
شادی سپورٹ اسکیم میں تین سال کی خدمات
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے وابستہ ادارے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکزِخواتین و خاندانی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ دژبرد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان شادی شدہ جوڑوں کو حرم مطہر کے دارالہدایہ رواق میں منعقدہ تقریب میں دعوت دی گئی اور انہيں قرآن کریم اور دیگر تحفے ہدئے کے طور پر دئے گئے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26221